Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 187
فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ
فَاَسْقِطْ : سو تو گرا عَلَيْنَا : ہم پر كِسَفًا : ایک ٹکڑا مِّنَ : سے۔ کا السَّمَآءِ : آسمان اِنْ كُنْتَ : اگر تو ہے مِنَ : سے الصّٰدِقِيْنَ : سچے
سو اگر تو سچوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے
(187) لہٰذا اگر تو سچوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے یعنی اول تو تو ہم جیسا ہی ایک معمولی بشر ہے پھر یہ کہ ہم تجھ کو جھوٹا سمجھتے اور خیال کرتے ہیں لہٰذا اگر تو سچا ہے تو کوئی ٹکڑا آسمان کا ہم پر گرا دے۔
Top