Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 203
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ
فَيَقُوْلُوْا : پھر وہ کہیں گے هَلْ : کیا نَحْنُ : ہم۔ ہمیں مُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
اس وقت یہ لوگ یوں کہیں گے کیا ہم کچھ مہلت دئیے جاسکتے ہیں
(203) اس وقت یہ لوگ یوں کہیں گے کیا ہم لوگ کچھ مہلت دئیے جاسکتے ہیں حالانکہ وہ وقت نہ مہلت کا ہے نہ قبول ایمان کا یہ لوگ خود ہی تو عذاب کی باتیں سن کر عذاب کی تعجیل کیا کرتے تھے ۔ چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔
Top