Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 204
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ
اَفَبِعَذَابِنَا : کیا پس ہمارے عذاب کو يَسْتَعْجِلُوْنَ : وہ جلدی چاہتے ہیں
کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے وقوع کو جلد ی چاہتے ہیں
(204) کیا لوگ ہمارے عذاب کے وقوع کو جلدی چاہتے اور جلدی طلب کرتے یعنی چونکہ عذاب کی وعید کو جھوٹا اور غلط سمجھتے ہیں اس لئے بطور انکار کہتے ہیں فاتنا بما تعدنا جس چیز کا ڈراوا دیتا ہے اس کو لے آ آگے مہلت نہ دینے کا جواب ہے۔
Top