Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 29
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ
قَالَ : وہ بولا لَئِنِ : البتہ اگر اتَّخَذْتَ : تونے بنایا اِلٰهًا : کوئی معبود غَيْرِيْ : میرے سوا لَاَجْعَلَنَّكَ : تو میں ضرور کردوں گا تجھے مِنَ : سے الْمَسْجُوْنِيْنَ : قیدی (جمع)
فرعون نے کہا اگر موسیٰ (علیہ السلام) تو نے میرے سوا کوئی اور معبود تجویز کیا تو بلاشبہ میں تجھ کو قیدیوں میں شامل کردوں گا
(29) فرعون نے اس پر قانونی دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر اے موسیٰ (علیہ السلام) میرے سوا تو نے کوئی اور معبود تجویز کیا اور کسی اور معبود کا دعویٰ کیا تو میں تجھ کو قیدیوں میں شامل کروں گا یعنی قید خانے میں بند کردوں گا۔
Top