Kashf-ur-Rahman - An-Naml : 22
فَمَكَثَ غَیْرَ بَعِیْدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ وَ جِئْتُكَ مِنْ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیْنٍ
فَمَكَثَ : سو اس نے دیر کی غَيْرَ بَعِيْدٍ : تھوڑی سی فَقَالَ : پھر کہا اَحَطْتُّ : میں نے معلوم کیا ہے بِمَا : وہ جو لَمْ تُحِطْ بِهٖ : تم کو معلوم نہیں وہ وَجِئْتُكَ : اور میں تمہارے پاس لایا ہوں مِنْ : سے سَبَاٍ : سبا بِنَبَاٍ : ایک خبر يَّقِيْنٍ : یقینی
پھر ہُد ہُد نے تھوڑی ہی دیر بعد حاضر ہوکر کہا میں ایک ایسی بات معلوم کرکے آیا ہوں کہ آپ کو اس بات کی خبر نہیں اور میں قبیلہ سبا سے ایک تحقیقی خبر لیکر آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں
(22) پھر زیادہ دیر نہ گذری اور ہد ہُد نے تھوڑی دیر کے بعد حاضر ہوکر عرض کیا میں ایک ایسی بات معلوم کرکے آیا ہوں کہ آپ کو اس بات کی خبر نہیں اور میں شہر سبا سے ایک تحقیقی خبر لے کر آیا ہوں ۔ یعنی ایک ایسے ملک کی تفصیلی خبر لایا ہوں کہ آپ کو اس کی تفصیل کا علم نہیں میں شہر سبا کی پوری تحقیق کرکے اس کی صحیح اور پختہ خبر لایا ہوں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو اس ملک کا حال مفصل نہ پہنچا تھا سبا ایک قوم کا نام ہے ان کا وطن عرب میں تھا یمن کی طرف 12
Top