Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 26
قَالَتْ اِحْدٰىهُمَا یٰۤاَبَتِ اسْتَاْجِرْهُ١٘ اِنَّ خَیْرَ مَنِ اسْتَاْجَرْتَ الْقَوِیُّ الْاَمِیْنُ
قَالَتْ : بولی وہ اِحْدٰىهُمَا : ان میں سے ایک يٰٓاَبَتِ : اے میرے باپ اسْتَاْجِرْهُ : اسے ملازم رکھ لو اِنَّ : بیشک خَيْرَ : بہتر مَنِ : جو۔ جسے اسْتَاْجَرْتَ : تم ملازم رکھو الْقَوِيُّ : طاقتور الْاَمِيْنُ : امانت دار
ان دونوں میں سے ایک لڑکی کہنے لگی اے باپ آپ اس شخص کو نوکر رکھ لیجئے کیونکہ اچھا نوکر جس کو آپ نوکر رکھنا چاہیں وہ شخص ہے جو توانا اور امانت دار ہو
26۔ ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے کہا اے باپ آپ اس شخص کو نوکر رکھ لیجئے کیونکہ اچھا اور بہتر نوکر جس کو آپ نوکر رکھناچا ہیں وہ شخص ہے جو طاقت دار اور امانت دار ہو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں زور دیکھاڈول نکالنے سے اور امانت دار دیکھا بےطمع ہونے سے نہ کہتے ہیں موسیٰ (علیہ السلام) کو صلہ دینا چاہا ۔ حضرت شعیب (علیہ السلام) نے مگر موسیٰ (علیہ السلام) نے انکار کیا کہ میں ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں جس میں بھلے کام پر کوئی اجرت نہیں لیا کرتے ۔ حضرت شعیب (علیہ السلام) نے فرمایا میں بھی ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں جس میں کسی معمولی سے معمولی خدمت کو بھی نظر انداز کرنا مناسب نہیں خیال کرتے۔
Top