Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 35
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَا١ۛۚ بِاٰیٰتِنَاۤ١ۛۚ اَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ
قَالَ : فرمایا سَنَشُدُّ : ہم ابھی مضبوط کردیں گے عَضُدَكَ : تیرا بازو بِاَخِيْكَ : تیرے بھائی سے وَنَجْعَلُ : اور ہم عطا کریں گے لَكُمَا : تمہارے لیے سُلْطٰنًا : غلبہ فَلَا يَصِلُوْنَ : پس وہ نہ پہنچیں گے اِلَيْكُمَا : تم تک بِاٰيٰتِنَآ : ہماری نشانیوں کے سبب اَنْتُمَا : تم دونوں وَمَنِ : اور جس اتَّبَعَكُمَا : پیروی کی تمہاری الْغٰلِبُوْنَ : غالب رہو گے
ارشاد فرمایا ہم عنقریب تیرے بازو کو تیرے بھائی کے ذریعہ مضبوط کردیں گے اور ہم تم دونوں کو ایک ہیبت اور غلبہ عطا کریں گے جس کی وجہ سے وہ تم تک پہنچ ہی نہ سکیں گے ہماری نشانیاں لے کر جائو تم دونوں اور جو تم دونوں کا پیرو ہو سب غالب رہنے والے ہو
35۔ حضرت حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی کی وجہ سے ابھی مضبوط کردیں گے اور ہم تم دونوں کو ایک ایسی ہیبت اور غلبہ عطا کردیں گے اور تم کو ایسی شوکت دیں گے کہ وہ تم تک پہنچ ہی نہ سکیں گے ، ہماری نشانیاں لیکر جائو تم دونوں اور جو تم دونوں کے متبع اور پیرو ہوں وہ سب غالب رہنے والے ہو ۔ باتینا کا ترجمہ اپنے اکابر نے دو طرح کیا ہے ہم نے ایک طریقہ اختیار کرلیا ہے دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وہ ہماری نشانیوں کی وجہ سے تم کو ایذا پہنچا نے کی غرض سے تم تک نہ پہنچ سکیں گے ہم نے صاحب روح کے قول کو اختیار کیا ہے اور فاذھباباتینا کی آیت کو ملحوظ رکھا ہے ، خلاصہ یہ کہ تمہاری دونوں درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ ہارون (علیہ السلام) کی ہمراہی بھی منظور اور وہ تم کو ایذا نہ پہنچائیں گے ایذا رسانی کے اندیشے سے بھی بےخوف فرما دیا تم دونوں کو اور جو تم دونوں کی پیروی کرے گا ان کو بھی غلبہ حاصل رہے گا ۔
Top