Kashf-ur-Rahman - Al-Hijr : 66
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ
هَلْ : نہیں يَنْظُرُوْنَ : وہ انتظار کرتے اِلَّا السَّاعَةَ : مگر قیامت کا اَنْ تَاْتِيَهُمْ : کہ آجائے ان کے پاس بَغْتَةً : اچانک وَّهُمْ : اور وہ لَا : نہ يَشْعُرُوْنَ : شعور رکھتے ہوں
اب یہ لوگ صرف قیامت کے منتظر ہیں کہ ان پر اچانک قیامت آپہنچے اور ان کو اس کے آنے کی خبر بھی نہ ہو۔
(66) یہ دین حق کے منکر نہیں انتظار کر رے ہیں مگر قیامت کا کہ وہ ان پر اچانک آپہنچنے اور ان کو اس کے آنے کی خبر بھی نہ ہو۔ یعنی جب دلائل واضحہ اور براہین ساطعہ کے بعد کفر کو ترک نہیں کرتے اور اسلام کے قائل نہیں ہوتے تو بس یہ لوگ قیامت کے منتظر ہیں کہ وہ ان پر بیخبر ی میں اچانک آپہنچے اس وقت یہ ایمان لائیں حالانکہ اس وقت ایمان لانا ان کو نفع نہ دے گا آگے اس دن کی مختصر سی تفصیل ہے۔
Top