Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 72
وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
وَتِلْكَ الْجَنَّةُ : ور یہ جنت الَّتِيْٓ اُوْرِثْتُمُوْهَا : وہ جو تم وارث بنائے گئے ہو اس کے بِمَا كُنْتُمْ : بوجہ اس کے جو تھے تم تَعْمَلُوْنَ : تم عمل کرتے
اور یہی وہ جنت ہے جس کے تم اپنے اعمال کے عوض وارث یعنی مالک بنادیئے گئے ہو۔
(72) اور وہ جنت یہی ہے جس کے تم اپنے اعمال کے عوض جو کچھ کیا کرتے تھے وارث یعنی مالک بنادیئے گئے ہو۔ یعنی تم جو نیک کا عمال دنیا میں کیا کرتے تھے تم سے ان نیک اعمال کے عوض جس جنت کا وعدہ کیا جاتا تھا یہ وحی جنت ہے جس کے تم مالک بنا دیئے گئے ہو۔
Top