Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 73
لَكُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ كَثِیْرَةٌ مِّنْهَا تَاْكُلُوْنَ
لَكُمْ فِيْهَا : تمہارے لیے اس میں فَاكِهَةٌ كَثِيْرَةٌ : پھل ہوں گے بہت سے مِّنْهَا : ان میں سے تَاْكُلُوْنَ : تم کھاؤ گے
یہاں تمہارے لئے بکثرت میوے ہیں جن میں سے تم کھاتے رہو گے۔
(73) اس جنت میں تمہارے لئے بکثرت میوے ہیں جن میں سے تم کھاتے رہو گے۔ آگے اہل جہنم کا ذکر فرمایا حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی چن چن کر۔ خلاصہ : یہ ہے کہ جو میوے پسندیدہ ہوں وہ کھاتے رہو گے ۔
Top