Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 111
وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ اَنْ اٰمِنُوْا بِیْ وَ بِرَسُوْلِیْ١ۚ قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ اشْهَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْنَ
وَاِذْ : اور جب اَوْحَيْتُ : میں نے دل میں ڈال دیا اِلَى : طرف الْحَوَارِيّٖنَ : حواری (جمع) اَنْ : کہ اٰمِنُوْا بِيْ : ایمان لاؤ مجھ پر وَبِرَسُوْلِيْ : اور میرے رسول پر قَالُوْٓا : انہوں نے کہا اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے وَاشْهَدْ : اور آپ گواہ رہیں بِاَنَّنَا : کہ بیشک ہم مُسْلِمُوْنَ : فرمانبردار
اور یاد کر جبکہ میں نے حواریوں کی طرف اس بات کا حکم بھیجا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لائو تو ان حواریوں نے عرض کیا ہم ایمان لائے اور اے خدا تو گواہ رہ کہ ہم پورے فرمانبردار ہیں۔
-111 اور جب میں نے تیرے مخلص معتقدوں کو حکم دیا کہ مجھ پر اور میرے فرستادوں پر ایمان لائو یعنی انجیل میں یہ حکم دیا اور یا تیری زبانی ان کو کہلاتا اور یا ان کے دل میں توفیق ڈالی تو ا ن حواریوں یعنی مخلص شاگردوں نے کہا ہم ایمان لائے اور اے خدا تو ہمارا گواہ رہ کر ہم پورے فرمانبردار ہیں۔
Top