Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 99
مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ
مَا : نہیں عَلَي الرَّسُوْلِ : رسول پر۔ رسول کے ذمے اِلَّا الْبَلٰغُ : مگر پہنچا دینا وَاللّٰهُ : اور اللہ يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے مَا تُبْدُوْنَ : جو تم ظاہر کرتے ہو وَمَا : اور جو تَكْتُمُوْنَ : تم چھپاتے ہو
پیغمبر کے ذمہ تو صرف احکام پہونچا دینا ہے اور اللہ تعالیٰ کو خوب معلوم ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ تم پوشیدہ رکھتے ہو۔
-99 پیغمبر ﷺ کے ذمہ پر تو صرف پیام خداوندی کا پہونچا دینا ہے اور اللہ تعالیٰ تمہارے ان تمام اعمال کو جانتا ہے جو تم ظاہری طور پر کرتے ہو اور ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جو تم پوشیدہ رکھتے ہو اور اپنے سینوں میں چھپائے رکھتے ہو یعنی خواہ اعمال جوارح ہوں خواہ افعال قلب ہوں وہ سب سے بخوبی واقف ہے۔
Top