Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 17
وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ بِخَیْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
وَاِنْ : اور اگر يَّمْسَسْكَ : تمہیں پہنچائے اللّٰهُ : اللہ بِضُرٍّ : کوئی سختی فَلَا : تو نہیں كَاشِفَ : دور کرنے والا لَهٗٓ : اس کا اِلَّا هُوَ : اس کے سوا وَاِنْ : اور اگر يَّمْسَسْكَ : وہ ہپنچائے تمہیں بِخَيْرٍ : کوئی بھلائی فَهُوَ : تو وہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قادر
اور اے مخاطب اگر اللہ تجھ کو کوء سختی پہونچائے تو اس سختی کو سوائی اس کے کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ کسی بھلائی سے تجھ کو بہرہ ور کرے تو وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
-17 اور اے انسان اگر اللہ تعالیٰ تجھ کو کوئی سختی اور تکلیف پہونچائے تو اس کو سوائے اس کے کوئی اور دور کرنے والا اور کھولنے والا نہیں ہے اور اگر وہ تجھ کو کوئی بھلائی پہونچائے اور کس فائدے سے تجھ کو نوازے تو وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے یعنی کوئی اس کے فضل کو رد نہیں کرسکتا۔
Top