Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 13
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ
قَالَ : فرمایا فَاهْبِطْ : پس تو اتر جا مِنْهَا : اس سے فَمَا : تو نہیں يَكُوْنُ : ہے لَكَ : تیرے لیے اَنْ : کہ تَتَكَبَّرَ : تو تکبر کرے فِيْهَا : اس میں (یہاں) فَاخْرُجْ : پس نکل جا اِنَّكَ : بیشک تو مِنَ : سے الصّٰغِرِيْنَ : ذلیل (جمع)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا جا نیچے اتر یہاں سے ! تجھ کو یہ حق حاصل نہیں کہ تو یہاں رہ کر تکبر کرے لہٰذا باہر نکل یقیناً تو ذلیلوں میں سے ہے
13 اللہ تعالیٰ نے فرمایا جا یہاں سے نیچے اتر جا تجھ کو کوئی حق نہیں اور تیرے لئے اس امر کی بالکل گنجائش نہیں کہ تو یہاں رہ کر تکبر کرے لہٰذا یہاں سے نکل جا یقیناً تو ذلیلوں میں سے ہے اور تیرا شمار ذلیلوں میں ہونے لگا یعنی اس ادعا کے اور اظہار تکبر کے بعد تو عالم بالا کی مخلوق کے ہمراہ نہیں رہ سکتا اس عالم بالا سے مراد ظاہر تو یہی ہے کہ آسمان مراد ہیں اور ہوسکتا ہے کہ جنت ہو اللہ تعالیٰ کے حکم پر اعتراض کرنے اور تکبر کے ارتکاب کے بعد تیرا شمار ذلیل لوگوں میں ہوگیا۔
Top