Jawahir-ul-Quran - Al-Maaida : 39
اَوْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اَشْرَكَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَ كُنَّا ذُرِّیَّةً مِّنْۢ بَعْدِهِمْ١ۚ اَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُوْنَ
اَوْ : یا تَقُوْلُوْٓا : تم کہو اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں (صرف) اَشْرَكَ : شرک کیا اٰبَآؤُنَا : ہمارے باپ دادا مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَكُنَّا : اور تھے ہم ذُرِّيَّةً : اولاد مِّنْۢ بَعْدِهِمْ : ان کے بعد اَفَتُهْلِكُنَا : سو کیا تو ہمیں ہلاک کرتا ہے بِمَا : اس پر جو فَعَلَ : کیا الْمُبْطِلُوْنَ : اہل باطل (غلط کار)
یا یوں نہ کہنے لگو کہ شرک تو اصل میں ہمارے باپ دادوں نے کیا تھا اور ہم تو ان کی اولاد تھے جو ان کے بعد پیدا ہوئے تھے تو کیا تو ان غلط کار لوگوں کے فعل پر ہم کو ہلاک کرتا ہے
173 یا یوں نہ کہنے لگو کہ شرک تو ہمارے باپ دادوں نے کیا تھا اور ہم تو ان کی اولاد اور ان کی نسل میں سے تھے جو ان کے بعد ہوئے تھے یعنی ہم تو محض ان کے تابع تھے جو اپنے بڑوں کو کرتے دیکھا وہی کرنے لگے تو اے خدا ! کیا اب تو ہم کو ان غلط کار اور غلط راہ نکالنے والوں کی وجہ سے اور ان کے غلط فعل کے باعث ہم کو ہلاک کرتا ہے اور ہم کو عذاب میں مبتلا کرتا ہے۔ یعنی قیامت میں عذاب کو دیکھ کر یہ باتیں نہ کہہ سکو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کی پشت سے ان کی اولاد نکالی سب سے اقرار کروایا اپنی خدائی کا پشت میں داخل کیا اس سے مدعا یہ ہے کہ خدا کے ماننے میں ہر کوئی آپ کفایت ہے باپ کی تقلید نہیں اگر باپ شرک کرے بیٹا چاہے ایمان لاوے اگر کسی کو شبہ ہو کہ وہ عہد تو یاد نہیں رہا پھر کیا حاصل تو یوں سمجھے کہ اس کا نشان ہر کسی کے دل میں رہا ہے اور ہر زبان پر مشہور ہے کہ سب کا خالق اللہ ہے ساراجہان قائل ہے اور جو کوئی منکر ہے یا شرک کرتا ہے تو اپنی عقل ناقص کے دخل سے پھر آپ ہی جھوٹا ہوتا ہے۔ 12
Top