Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 8
وَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ١ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
وَالْوَزْنُ : اور وزن يَوْمَئِذِ : اس دن الْحَقُّ : حق فَمَنْ : تو جس ثَقُلَتْ : بھاری ہوئے مَوَازِيْنُهٗ : میزان (نیکیوں کے وزن فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی هُمُ : وہ الْمُفْلِحُوْنَ : فلاح پانے والے
اور اس دن وزن اعمال ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے پھر جن کا پلہ بھاری ہوگا تو وہی لوگ کامیاب ہوں گے
8 اور اس دن یعنی قیامت کے دن اعمال کا وزن ایک امر واقعی اور غیر مشتبہ حقیقت ہے پھر جن کا پلہ بھاری ہوگا تو وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں یعنی مومن ہو اور ایمان کا پلہ بھاری ہو اور ایمان اسی کا بھاری ہوگا جس کے علم صالح ہوں گے اور اعمال میں خلوص ہوگا۔
Top