Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 30
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠   ۧ
فَذُوْقُوْا : پس چکھو فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ : پس ہرگز نہ ہم زیادہ دیں گے تم کو اِلَّا عَذَابًا : مگر عذاب
کہا جائے گا اب مزہ چکھو بس اب ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔
(30) کہا جائے گا کہ اب ان اپنے اعمال کا مزہ چکھو بس ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے یعنی تم پر سوائے عذاب کے اور کسی چیز کا اضافہ نہ ہوگا ہم تم پر عذاب ہی کی زیادتی کرتے رہیں گے ہم زیادہ نہ کریں گے تم کو مگر عذاب۔ آگے پرہیز گاروں اور متقیوں کا فیصلہ مذکور ہے سورة دہر سے لے کر اس سورت تک ہر دو فریق کا کم بیش ذکر فرمایا ہے۔
Top