Tafseer-e-Madani - Al-Hadid : 5
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
لَهٗ : اسی کے لیے ہے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں کی وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین کی وَاِلَى اللّٰهِ : اور اللہ ہی کی طرف تُرْجَعُ : لوٹائے جاتے ہیں الْاُمُوْرُ : سب کام
اسی کے لئے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں سب امور
[ 21] سب کا مررجع و مادٰی بھی اللہ تعالیٰ ہی ہے : سو ارشاد فرمایا گیا اور حصر کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں سب امور۔ اس دنیا میں بھی، کہ ہوتا وہی کچھ ہے جو اس کو منظور ہوتا ہے اور آخرت میں بھی، تاکہ ہر کوئی اپنے کیے کرائے کا پورا پورا صلہ و بدلہ پاس کے، سو صرف یہی بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز سے واقف و آگاہ ہے اور بس، نہیں بلکہ جملہ امور کا مادی اور مرجع بھی وہی وحدہٗ لاشریک ہے، سارے کام اسی کے اذن و حکم سے ہوتے ہیں، اور پھر ان سب کی رپورٹ بھی اسی کے آگے پیش ہوتی ہے اس کے کارندے جملہ ہدایت کے لئے اسی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اپنی کارگزاریاں اسی کے حضور پیش کرتے ہیں، سو سب کا مرجع و مادی وحدہٗ لاشریک ہے سبحانہ وتعالیٰ ۔ نہ کوئی ایسا مالک اور خود مختار ہے کہ جو چاہے کرے، نہ کوئی اپنی صوابدید پر سب کچھ کرنے کا مجاز و مختار ہے اور نہ کوئی اس کے حضور مسؤلیت اور جوابدہی سے بری ہوسکتا ہے۔ سب کچھ اسی وحدہٗ لاشریک کے قبضہ قدرت و اختیار میں ہے۔ سبحانہ وتعالیٰ ۔ پس سارا دھیان ہمیشہ اسی پر رہے کہ اپنے اس خالق ومالک کے ساتھ ہمارا معاملہ صحیح اور درست۔ وباللّٰہ التوفیق لما یحب ویرید، وعلی ما یحب ویرید، بکل حال من الاحوال،
Top