Madarik-ut-Tanzil - Al-Israa : 32
وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً١ؕ وَ سَآءَ سَبِیْلًا
وَلَا تَقْرَبُوا : اور نہ قریب جاؤ الزِّنٰٓى : زنا اِنَّهٗ : بیشک یہ كَانَ : ہے فَاحِشَةً : بےحیائی وَسَآءَ : اور برا سَبِيْلًا : راستہ
اور زنا کے پاس بھی نہ جانا کہ وہ بےحیائی اور بری راہ ہے
زنا کے قریب مت جائو : 32: وَلَاتَقْرَبُوا الزِّنٰٓی اس میں قصر اکثر استعمال ہوتا ہے اور مدؔ سے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اور کبھی اس کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ اور اس صورت میں دواعیٔ وطی سے منع کرنے کو کہا جاتا ہے۔ مثلاً چھونا، بوسہ دینا وغیرہ۔ اگر نفس زنا سے روکا جاتا تو لاتزنوا کہتے۔ اِنَّہٗ کَانَ فَاحِشَۃً (بیشک وہ بےحیائی ہے) وہ ایسی معصیت ہے جو حد شرع اور حدود عقل سے تجاوز کرنے والی ہے۔ وَسَآ ئَ سَبِیْلًا (اور برا راستہ ہے) یعنی اس کا راستہ بدترین راستہ ہے۔
Top