Madarik-ut-Tanzil - Al-Kahf : 85
فَاَتْبَعَ سَبَبًا
فَاَتْبَعَ : سو وہ پیچھے پڑا سَبَبًا : ایک سامان
تو اس نے سفر کا ایک سامان کیا
پہلا سفر مغربی جانب اور اس کے احوال : 85: فَاَتْبَعَ سَبَبًا (وہ ایک راہ پر ہولیا) السبب اس چیزکو کہتے ہیں جس سے مقصود کو پہنچ سکیں خواہ وہ علم ہو یا قدرت اس نے مغرب کی جانب پہنچنے کا ارادہ کیا پس وہ ایک راستہ پر ہولیا۔ جو اس کو مغرب تک پہنچائے یہاں تک کہ وہاں پہنچ گیا اسی طرح اس نے مشرق کا ارادہ کیا اور اس کے اسباب کے پیچھے ہو لیا۔ اور اس نے سدین میں پہنچنے کے لیے اسباب تیار کیے۔ قراءت : کوفی نے ثم اتبع اور شامی نے بھی اسی طرح باقی قراء نے الف کو ملا کر تاؔ ء کی تشدید کے ساتھ اصمعی نے اتبع بمعنی ملنا اتبع پیچھے پڑنا اگرچہ نہ ملے۔
Top