Madarik-ut-Tanzil - Al-Anbiyaa : 20
یُسَبِّحُوْنَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لَا یَفْتُرُوْنَ
يُسَبِّحُوْنَ : وہ تسبیح کرتے ہیں الَّيْلَ : رات وَالنَّهَارَ : اور دن لَايَفْتُرُوْنَ : وہ سستی نہیں کرتے
وہ جو کام کرتا ہے رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں (نہ تھکتے ہیں) نہ اکتاتے ہیں
20: یُسَبِّحُوْنَ الَّیْلَ وَالنَّھَارَلَا یَفْتُرُوْنَ (دن رات اللہ تعالیٰ کی پاکیزگی بیان کرتے اور (اظہارِ تعظیم میں) سست نہیں پڑتے) لا یفترونؔ یہ یسبحون کے فاعل سے حال ہے۔ یعنی ان کی تسبیح مسلسل و دائم ہے۔ تمام اوقات میں جاری وساری ہے۔ فراغت کے ذریعہ تھکاوٹ ان کے تسلسل میں مخل نہیں ہوتی۔ نمبر 2۔ کسی دوسرے کام کی مصروفیت ان کی تسبیح کے تسلسل کو منقطع نہیں کرتی بلکہ ہمارے سانس کی طرح ان کی تسبیح جاری رہتی ہے۔
Top