Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 188
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
قَالَ : فرمایا رَبِّيْٓ : میرا رب اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا : جو کچھ تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو
(شعیب نے) کہا کام جو تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے
188: قَالَ رَبِّیْ (اس نے کہا اے میرے رب) قراءت : حجازی نے رَبِّی پڑھا ہے اور دیگر قراء اور ابو عمرو نے رَبِیْ سکون سے پڑھا ہے۔ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ (خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو) ۔ یعنی اللہ تعالیٰ کو تمہارے اعمال کا علم ہے اور جس سے تم عذاب کے مستحق بنتے ہو۔ اگر آسمان کا ٹکڑا گرا کر وہ تمہیں عذاب دینا چاہے اور اگر وہ اور کوئی سزا دینا چاہے تو وہ اس کی مرضی اور اس کے حکم پر موقوف ہے۔
Top