Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 36
فَلَمَّا جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَّ مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِیْۤ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ
فَلَمَّا : پھر جب جَآءَهُمْ : آیا ان کے پاس مُّوْسٰي : موسیٰ بِاٰيٰتِنَا : ہماری نشانیوں کے ساتھ بَيِّنٰتٍ : کھلی۔ واضح قَالُوْا : وہ بولے مَا هٰذَآ : نہیں ہے یہ اِلَّا : مگر سِحْرٌ : ایک جادو مُّفْتَرًى : افترا کیا ہوا وَّ : اور مَا سَمِعْنَا : نہیں سنا ہے ہم نے بِهٰذَا : یہ۔ ایسی بات فِيْٓ : میں اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِيْنَ : اپنے اگلے باپ دادا
اور جب موسیٰ ان کے پاس ہماری کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے کہ یہ تو جادو ہے جو اس نے بنا کھڑا کیا ہے اور یہ (باتیں) ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو (کبھی) سنیں نہیں
36: فَلَمَّا جَآئَ ہُمْ مُوْسٰی بِاٰیٰتِنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا (جب موسیٰ ان کے پاس ہماری واضح آیات لے کر آئے تو وہ کہنے لگے) یہ تو۔ مَا ہٰذَا اِلاَّ سِحْرٌ مُّفَْتَرًی (من گھڑت جادو ہے) ۔ بینات کا معنی واضح۔ سحر مفتری کا مطلب یہ کہ وہ سحر پہلے تو خود کرتا ہے۔ پھر اس کو جھوٹ اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کردیتا ہے۔ نمبر 2۔ وہ ایسا جادو ہے جو تمام انواع سحر کی طرح افتراء کے ساتھ موصوف ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا معجزہ نہیں ہے۔ وَّمَا سَمِعْنَا بِہٰذَا فِیْ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ (اور ہم نے یہ اپنے پہلے آباء و اجداد میں سنا تک نہیں) ۔ نحو : فی آبائنایہ حال ہے اور ہذا کی وجہ سے منصوب ہے۔ ای کائنا فی زمانہم۔ مطلب یہ ہے ہمیں تو نہیں بتلایا گیا کہ یہ ان کے زمانہ میں پایا جاتا ہو۔
Top