Madarik-ut-Tanzil - An-Nisaa : 67
وَّ اِذًا لَّاٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ لَّدُنَّاۤ اَجْرًا عَظِیْمًاۙ
وَّاِذًا : اور اس صورت میں لَّاٰتَيْنٰھُمْ : ہم انہیں دیتے مِّنْ لَّدُنَّآ : اپنے پاس سے اَجْرًا : اجر عَظِيْمًا : بڑا عظیم
اور ہم ان کو اپنے ہاں سے اجر عظیم بھی عطا فرماتے
آیت 67 : وَ ِاذًا (اور اس حالت میں) لَّاٰتَیْنٰہُمْ مِّنَ لَّدُنَّآ اَجْرًا عَظِیْمًا (اور ہم اپنی طرف سے ان کو عطاء کرتے بہت بڑا ثواب) جواب سوال مقدر : نحو : اذا یہ سوال مقدر کا جواب ہے گویا اس طرح کہا۔ تثبیت کی صورت میں کیا ملتا تو جواب دیا۔ کہ اگر وہ ثابت قدم ہوجاتے تو ہم منقطع نہ ہونے والا کثیر ثواب دیتے۔ عظیما سے یہاں کثیر مراد ہے۔
Top