Madarik-ut-Tanzil - Al-Haaqqa : 13
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ
فَاِذَا نُفِخَ : پھر جب پھونک دیا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں نَفْخَةٌ : پھونکنا وَّاحِدَةٌ : ایک ہی بار
تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی
13 : فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَۃٌ وَّاحِدَۃٌ (پس جب صور میں یک بارگی پھونک ماری جائے گی) اس سے نفخہ اولیٰ مراد ہے۔ جس سے تمام لوگوں پر موت طاری ہوجائے گی۔ اور دوسرے نفخہ سے تمام کو اٹھایا جائیگا۔
Top