Madarik-ut-Tanzil - Al-Haaqqa : 12
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ
لِنَجْعَلَهَا : تاکہ ہم بنادیں اس کو لَكُمْ : تمہارے لیے تَذْكِرَةً : یاد دہانی وَّتَعِيَهَآ : اور یاد رکھیں اس کو اُذُنٌ : کان وَّاعِيَةٌ : یاد رکھنے والے
تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں
12 : لِنَجْعَلَھَا (تاکہ ہم اس معاملہ کو بنادیں) معاملے سے ایمان والوں کی نجات اور کفارکا غرق ہونا مراد ہے۔ لَکُمْ تَذْکِرَۃً (تمہارے لئے ایک یاد گار) نصیحت و عبرت وَّ تَعِیَھَآ (اور یاد رکھیں اس کو) اس کو یاد کرلیں۔ اُذُنٌ وَّاعِیَۃٌ (کان یاد رکھنے والے) سننے والی بات کو محفوظ کرنے والے کان۔ قول قتادہ : وہ کان جو اللہ تعالیٰ کی بات کو سمجھنے والے اور جو کچھ سنا اس سے فائدہ اٹھانے والے ہوں۔
Top