Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 18
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ
وَاِلَى السَّمَآءِ : اور آسمان کی طرف كَيْفَ رُفِعَتْ : کیسے بلند کیا گیا
اور آسمان کی طرف کیسے بلند کیا گیا ہے
18 : وَاِلَی السَّمَآ ئِ کَیْفَ رُفِعَتْ (اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے) خوب بلند کرنا۔ ایسی بلندی جو درازی والی ہے اس میں کوئی رکاوٹ اور ستون نہیں۔ پھر اس کے ستارے اتنے زیادہ ہیں کہ مخلوق ان کو گن نہیں سکتی اسی طرح جنت میں مؤمنوں کے پیالے ان گنت بنا دیئے گئے۔
Top