Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 19
وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ
وَاِلَى الْجِبَالِ : اور پہاڑ کی طرف كَيْفَ : کیسے نُصِبَتْ : کھڑے کئے گئے
اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کئے گئے ہیں
19 : وَاِلَی الْجِبَالِ کَیْفَ نُصِبَتْ (اور پہاڑوں کو کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں) ایسا کھڑا کرنا جو قائم رہنے والا ہے۔ وہ اپنی طوالت کے باوجود ایسے گڑے ہوئے ہیں کہ ایک طرف جھکتے نہیں پس اسی طرح جنت کے تکیے ہونگے۔
Top