Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 2
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ
وُجُوْهٌ : کتنے منہ يَّوْمَئِذٍ : اس دن خَاشِعَةٌ : ذلیل و عاجز
اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
شدائد سے چھانے والی : 2 : وُجُوْہٌ یَّوْمَپذٍ خَاشِعَۃٌ (بہت سے چہرے اس روز ذلیل ہونگے) وجوہؔ سے کفار کے چہرے مراد ہیں۔ چہرے کو خاص اس لئے کیا کیونکہ غم و خوشی کا اثر چہرے میں خوب مستحکم ہوتا ہے۔ یَّوْمَپذٍ (جس دن وہ ڈھانپ لے گی) خَاشِعَۃٌ ذلیل ہونگے اس وجہ سے کہ ان چہرے والوں پر ذلت و رسوائی چھا جائے گی۔
Top