Mafhoom-ul-Quran - An-Nisaa : 136
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : جو لوگ ایمان لائے (ایمان والو) اٰمِنُوْا : ایمان لاؤ بِاللّٰهِ : اللہ پر وَرَسُوْلِهٖ : اور اس کا رسول وَالْكِتٰبِ : اور کتاب الَّذِيْ نَزَّلَ : جو اس نے نازل کی عَلٰي رَسُوْلِهٖ : اپنے رسول پر وَالْكِتٰبِ : اور کتاب الَّذِيْٓ اَنْزَلَ : جو اس نے نازل کی مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَمَنْ : اور جو يَّكْفُرْ : انکار کرے بِاللّٰهِ : اللہ کا وَمَلٰٓئِكَتِهٖ : اور اس کے فرشتوں وَكُتُبِهٖ : اور اس کی کتابوں وَرُسُلِهٖ : اسکے رسولوں وَالْيَوْمِ : اور روز الْاٰخِرِ : آخرت فَقَدْ ضَلَّ : تو وہ بھٹک گیا ضَلٰلًۢا : گمراہی بَعِيْدًا : دور
اے ایمان والو ! ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور ہر اس کتاب پر جو اس سے پہلے وہ نازل کرچکا ہے۔ جس نے اللہ اور اس کے ملائکہ اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور روز آخرت سے کفر کیا وہ گمراہی میں بھٹک کر بہت دور نکل گیا
اہل ایمان کو تاکید تشریح : پچھلی آیات میں اخلاقیات، معاملات اور حسن کردار کے اصول و قوانین بتائے گئے ہیں۔ ان سب باتوں پر عمل کرنا ہرگز ممکن نہیں جب تک زبانی مسلمان ہونے کا دعو ٰی کرتے رہو گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ دل سے مسلمان بنو، یعنی دل کی گہرائیوں سے اللہ کو وحدہ ٗلاشریک مانو، اسکے رسول ﷺ کو آخری نبی مانو، قرآن پر ایمان لاؤ، اس پر عمل کرو اور جو کتابیں اس سے پہلے نازل ہوچکی ہیں ان کو مانو، فرشتوں کو مانو، پہلے آنے والے تمام رسولوں کو مانو، روز آخرت کو مانو۔ اگر ان تمام باتوں پر کوئی ایمان نہ لائے تو وہ کافر ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے فرمایا کہ وہ سخت گمراہی میں مبتلا ہیں اور ہدایت سے بہت دور نکل چکے ہیں۔
Top