Tafseer-e-Majidi - Hud : 24
مَثَلُ الْفَرِیْقَیْنِ كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ۠   ۧ
مَثَلُ : مثال الْفَرِيْقَيْنِ : دونوں فریق كَالْاَعْمٰى : جیسے اندھا وَالْاَصَمِّ : اور بہرا وَالْبَصِيْرِ : اور دیکھتا وَالسَّمِيْعِ : اور سنتا هَلْ يَسْتَوِيٰنِ : کیا دونوں برابر ہیں مَثَلًا : مثال (حالت) میں اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ : کیا تم غور نہیں کرتے
دونوں فریقوں کی حالت ایسی ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا اور ایک دیکھنے والا اور سننے والا ہو، کیا (یہ) دونوں حالت میں برابر ہیں تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟ ،32۔
32۔ یعنی دونوں کے درمیان اتنے موٹے اور بین فرق کو محسوس نہیں کرتے ؟ (آیت) ” فریقین “۔ سے مراد ظاہر ہے کہ ایک طرف مومن اور فرمانبردار ہیں اور دوسری طرف کافر ونافرمان جن کے انجام ومآل کا فرق ابھی اوپر بیان ہوچکا ہے۔ ایک ہدایت سے موصوف دوسرا ہدایت سے محروم۔
Top