Tafseer-e-Majidi - Hud : 65
فَعَقَرُوْهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِیْ دَارِكُمْ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ وَعْدٌ غَیْرُ مَكْذُوْبٍ
فَعَقَرُوْهَا : انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں فَقَالَ : اس نے کہا تَمَتَّعُوْا : برت لو فِيْ دَارِكُمْ : اپنے گھروں میں ثَلٰثَةَ اَيَّامٍ : تین دن ذٰلِكَ : یہ وَعْدٌ : وعدہ غَيْرُ مَكْذُوْبٍ : نہ جھوٹا ہونے والا
پھر (ان لوگوں نے) اس کو مار ڈالا تب (صالح (علیہ السلام) نے) کہا تم اپنے گھروں میں تین دن اور بسر کرلو یہ ایسا وعدہ ہے جس میں ذرا جھوٹ نہیں،97۔
97۔ (اس لیے کہ خدائی وعدہ ہے) (آیت) ” تمتعوا فی دارکم ثلثۃ ایام “۔ اس تین دن کے بعد پھر تو عذاب آنا ہی ہے۔
Top