Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 73
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ
فَاَخَذَتْهُمُ : پس انہیں آلیا الصَّيْحَةُ : چنگھاڑ مُشْرِقِيْنَ : سورج
پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک سخت آواز نے پکڑ لیا،61۔
61۔ گویا جو کام فجر کے وقت شروع ہوا تھا، جیسا کہ آیت 66 میں لفظ مصبحین سے واضح ہے، وہ وقت اشراق تک اپنی تکمیل کو پہنچ گیا، توریت میں ہے :۔” جس وقت لوط ضغر میں داخل ہوا سورج کی روشنی زمین پر پھیلی “ (پیدائش 19: 23)
Top