Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 86
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ
اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب هُوَ : وہ الْخَلّٰقُ : پیدا کرنے والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
بیشک آپ کا پروردگار تو خالق اعظم ہے، بڑا علم والا ہے،74۔
74۔ (جس کے احاطہ علم سے نہ آپ کا صبر و تحمل باہر رہ سکتا ہے نہ ان معاندین کی شقاوتیں اور شرارتیں) (آیت) ” الخلق “۔ جزو وکل “۔ صغیر وکبیر۔ جو ہر وعرض، سب ہی کا خالق۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی وجود ہو اور وہ وجود اپنی تخلیق میں اس سے بےنیاز ہو۔ اس قسم کے تمام صفات کے اثبات سے ایک مقصود اہل شرک کے شرک فی الصفات کی ترید ہوتی ہے۔
Top