Tafseer-e-Majidi - Al-Kahf : 72
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا
قَالَ : اس (خضر) نے کہا اَلَمْ اَقُلْ : کیا میں نے نہیں کہا اِنَّكَ : بیشک تو لَنْ تَسْتَطِيْعَ : ہرگز نہ کرسکے گا تو مَعِيَ : میرے ساتھ صَبْرًا : صبر
(خضر (علیہ السلام) نے) کہا میں نے نہیں کہہ دیا تھا کہ آپ میرے ساتھ نباہ نہ کرسکیں گے،106۔
106۔ (سودیکھئے وہی بات آگے آئی) اس نباہ نہ کرسکنے سے جس کا مبنی ومنشاء تمامتر غیرت دینی وجوش ایمانی تھا حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی منقصت نہیں اور مدح ومنقبت ہی نکلتی ہے۔
Top