Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 110
فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِیًّا حَتّٰۤى اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِیْ وَ كُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ
فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ : پس تم نے انہیں بنا لیا سِخْرِيًّا : ٹھٹھا : یہاں تک کہ اَنْسَوْكُمْ : انہوں نے بھلا دیا تمہیں ذِكْرِيْ : میری یاد وَكُنْتُمْ : اور تم تھے مِّنْهُمْ : ان سے تَضْحَكُوْنَ : ہنسی کیا کرتے تھے
تو تم نے انہیں تمسخر پر رکھ لیا تھا یہاں تک کہ (اس مشغلہ نے) تم کو ہماری یاد بھی بھلا دی اور تم ان سے ہنسی کرتے رہے،95۔
95۔ کتنی صحیح، موثر وعبرتناک تصویر ہے ! آج کتنے ہی منکر و کافر ہی نہیں، نام کے مسلمان بھی اپنی ” روشن خیالی “ کے زعم میں اسی طرح کا مضحکہ بیچارے سیدھے سادھے دیندار مسلمانوں سے برابر کرتے رہتے ہیں ! (آیت) ” انہ “۔ کلمہ تعلیل کا ہے۔ اس سے محققین صوفیہ نے یہ نکالا ہے کہ اولیاء اللہ کی بڑی شان ہوتی ہے۔ اور مقبولین سے گستاخی و تمسخر کا انجام نار ہے۔ (آیت) ” اخسؤا فیھا “۔ اخساء کا ترجمہ اردو کے کسی ایک لفظ سے دشوار ہے۔ عربی میں یہ لفظ کتے کے دھتکار نے کے موقع پر آتا ہے۔ اے ابعدوا فیھا کما یقال للکلب اذا طرد اخساء (معالم)
Top