Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 87
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
سَيَقُوْلُوْنَ : جلد (ضرو) وہ کہیں گے لِلّٰهِ : اللہ کا قُلْ : فرما دیں اَفَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا پس تم نہیں ڈرتے
تو ضرور وہ یہی جواب دیں گے کہ (یہ سب) اللہ کا ہے آپ کہیے کہ پھر تم کیوں نہیں ڈرتے ؟ ،79۔
79۔ (اور اس کی قدرت کامل اور توحید کا انکار کیے جاتے ہو ! ) جاہلی مذہبوں میں ایک بڑی جہالت یہ پھیلی رہی ہے کہ توحید کے اجمالی اقرار واعتراف کے بعد بھی مقتضیات توحید ومطالبات توحید پر ذرا سا بھی غور و توجہ کیے بغیر شرک بھی ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے۔
Top