Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 33
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ
الَّذِيْنَ : جو لوگ يُقِيْمُوْنَ : قائم رکھتے ہیں الصَّلٰوةَ : نماز وَيُؤْتُوْنَ : اور ادا کرتے ہیں الزَّكٰوةَ : زکوۃ وَهُمْ : اور وہ بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر هُمْ : وہ يُوْقِنُوْنَ : یقین رکھتے ہیں
جو نماز کی پابندی کرتے رہتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے رہتے ہیں اور آخرت پر پورا یقین رکھتے ہیں،2۔
2۔ یعنی عقائد و اعمال دونوں کے باب میں بڑے پختہ ہیں۔ (آیت) ” یقیمون ..... الزکوۃ “۔ نماز گویا خلاصہ ہے طاعات بدنی کا اور زکوٰۃ طاعات مالی کا۔ وکنی باقامۃ الصلوۃ وایتاء الزکوۃ عن عمل الصالحات مطلقا (روح) (آیت) ” وھم یوقنون “۔ عقائد کے باب میں عقیدۂ آخرت کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ انسان کو اپنی ذمہ داری، مسؤلیت کا پورا احساس بغیر اس کے ہو نہیں سکتا۔ مشرکین کے ہاں تو یہ عقیدہ پہلے ہی سے مسخ شدہ تھا، یہود بھی آخرت کی سزا وجزا کو بھلا کر اسی دنیا پر قانع ہوگئے تھے۔ چناچہ ان کی توریت اور دوسرے صحائف عالم آخرت سے خاموش ہی ہیں۔
Top