Tafseer-e-Majidi - An-Naml : 73
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب لَذُوْ فَضْلٍ : البتہ فضل والا عَلَي النَّاسِ : لوگوں پر وَلٰكِنَّ : اور لیکن اَكْثَرَهُمْ : ان کے اکثر لَا يَشْكُرُوْنَ : شکر نہیں کرتے
اور آپ کا پروردگار لوگوں پر بڑا فضل رکھنے والا ہے،81۔ لیکن اکثر انسان ہی شکر ادا کرتے
81۔ (اور وہ عذاب کو بہت ٹالتا رہتا، اور مہلت بہت دیتا رہتا ہے) ۔ اور کثرت سے منکروں پر، کافروں پر تو اس دنیا میں اس کی نعمتوں کی بارش آخر وقت تک جاری رہتی ہے۔ ہوا بارش، روشنی، کھانا، پانی، کسی پر ایک دن کے لیے بھی بند نہیں ہوتا۔
Top