Tafseer-e-Majidi - Aal-i-Imraan : 56
فَاَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَاُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١٘ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
فَاَمَّا : پس الَّذِيْنَ : جن لوگوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا فَاُعَذِّبُھُمْ : سوا نہیں عذاب دوں گا عَذَابًا : عذاب شَدِيْدًا : سخت فِي : میں الدُّنْيَا : دنیا وَالْاٰخِرَةِ : اور آخرت وَمَا : اور نہیں لَھُمْ : ان کا مِّنْ : سے نّٰصِرِيْنَ : مددگار
سو جن لوگوں نے کفر (اختیار) کیا انہیں دنیا اور آخرت میں سخت سزا دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا،141 ۔
141 ۔ (آیت) ” فی الدنیا “۔ (دنیوی سزا کا حال تاریخ یہود کے صفحات سے پوچھ دیکھئے۔ کون سی تباہیاں ہیں جو اس دوہزار سال کی مدت میں بیچاروں پر نہیں آچکی ہیں۔ اور آج دولت و ثروت کے باوجود بھی کیسی نکبت سوار ہے ! بلکہ جیسا کہ جیوش انسائیکلوپیڈیا کے حوالہ سے پارہ اول کے ایک حاشیہ میں گزر چکا ہے، یہ قومی ثروت وتمول کا خیال بھی ایک افسانہ ہی ہے ورنہ حقیقتہ قوم پر بجائے دولت کے افلاس مسلط ہے) جرمنی۔ اٹلی۔ ہنگری، رومانیا وغیرہ سے جس بیدردی کے ساتھ نکالے گئے وہ داستان خونیں تو ابھی بالکل تازہ ہے۔ (آیت) ” الاخرۃ “۔ رہی آخرت تو سزا کا پورا پورا ظہور تو وہیں ہوگا۔
Top