Tafseer-e-Majidi - An-Nisaa : 67
وَّ اِذًا لَّاٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ لَّدُنَّاۤ اَجْرًا عَظِیْمًاۙ
وَّاِذًا : اور اس صورت میں لَّاٰتَيْنٰھُمْ : ہم انہیں دیتے مِّنْ لَّدُنَّآ : اپنے پاس سے اَجْرًا : اجر عَظِيْمًا : بڑا عظیم
اور اس وقت ہم انہیں ضرور اپنے پاس سے اجر عظیم دیتے،199 ۔
199 ۔ (آخرت میں) (آیت) ” اذا “۔ یعنی اگر انہوں نے احکام خدا اور رسول ﷺ کا اتباع کیا ہوتا اور نتیجۃ انہیں خیر وصلاح بھی حاصل ہوچکتی اور دین میں ثبات و استقامت بھی نصیب ہوچکتی۔ ای لواتبعوا (جلالین)
Top