Tafseer-e-Majidi - An-Nisaa : 96
دَرَجٰتٍ مِّنْهُ وَ مَغْفِرَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠   ۧ
دَرَجٰتٍ : درجے مِّنْهُ : اس کی طرف سے وَمَغْفِرَةً : اور بخشش وَّرَحْمَةً : اور رحمت وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ غَفُوْرًا : بخشنے والا رَّحِيْمًا : مہربان
یعنی اللہ کی طرف سے (بہت سے) درجے اور بخشش اور رحمت، اور اللہ ہے ہی بڑا بخشش والا، بڑا رحمت والا،277 ۔
277 ۔ چناچہ شان غفوریت کے تقاضہ سے وہ ان کا ہر عذر قبول کرلے گا اور شان رحیمیت کے تقاضہ سے انہیں اجر مزید عنایت کرے گا۔
Top