Al-Qurtubi - Al-Anfaal : 40
اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ
اَفَنَضْرِبُ : کیا بھلا ہم چھوڑ دیں عَنْكُمُ الذِّكْرَ : تم سے ذکر کرنا صَفْحًا : درگزر کرتے ہوئے۔ اعراض کرنے کی وجہ سے اَنْ كُنْتُمْ : کہ ہو تم قَوْمًا : ایک قوم مُّسْرِفِيْنَ : حد سے بڑھنے والی
کیا ہم تم سے (اس) نصیحت نامہ کو اس لیے ہٹالیں گے کہ تم حد سے گزر جانے والے ہو،3۔
3۔ یعنی کیا قرآن کا نزول اور اس کی تبلیغ اس لئے موقوف کردی جائے گی کی تم اس پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ عین حکمت و رحمت دونوں کا تقاضا ہے کہ یہ فیض کامل برابر جاری رہے۔ ھذا الکلام یحتمل وجھین الاول الرحمۃ والثانی المبالغۃ فی التغلیظ (کبیر)
Top