Tafseer-e-Majidi - Al-Anfaal : 40
وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰىكُمْ١ؕ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ
وَاِنْ : اور اگر تَوَلَّوْا : وہ منہ موڑ لیں فَاعْلَمُوْٓا : تو جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ مَوْلٰىكُمْ : تمہارا ساتھی نِعْمَ : خوب الْمَوْلٰى : ساتھی وَنِعْمَ : اور خوب النَّصِيْرُ : مددگار
اور اگر یہ روگردانی کئے رہیں تو جانے رہو کہ تمہارا رفیق اللہ ہی ہے، بہترین رفیق اور بہترین مددگار،56 ۔
56 ۔ سو تم مقابلہ میں ان سے ہٹنے کا خیال ہی نہ کرو، اور اللہ ہی کی رفاقت ونصرت پر بھروسہ رکھو) (آیت) ” وان تولوا “۔ اس روگردانی سے فقہاء حنفیہ کے نزدیک اسلام سے روگردانی مرا د ہے، دوسرے ائمہ کے نزدیک ذمیت سے روگردانی مقصود ہوگی۔
Top