Tafseer-e-Majidi - Al-Hashr : 19
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
وَلَا تَكُوْنُوْا : اور نہ ہوجاؤ تم كَالَّذِيْنَ : ان لوگوں کی طرح نَسُوا : جنہوں نے بھلادیا اللّٰهَ : اللہ کو فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ ۭ : تو اللہ نے بھلادیا خود انہیں اُولٰٓئِكَ هُمُ : یہی لوگ وہ الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان (جمع)
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیو جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا، سو اللہ نے خود ان کی جانوں کو ان سے بھلادیا، یہی لوگ تو نافرمان ہیں،30۔
30۔ (پورے پورے، یعنی کافر) (آیت) ” الفسقون “۔ یہاں قرآن مجید کے اکثر موقعوں کی طرح الکافرون کے معنی میں ہے (آیت) ” الفسقون “۔ یہاں قرآن مجید کے اکثر موقعوں کی طرح الکافرون کے معنی میں ہے (آیت) ” الفسقون “۔ یعنی فسق میں کامل۔ طاعت الہی سے بالکل ہی خارج اور یہ وہی ہوسکتے ہیں، جو کافر ہوں، اے الکاملون فی الفسوق (بیضاوی) (آیت) ” نسوا اللہ “۔ یعنی حق تعالیٰ اور اس کے احکام وہدایات کی طرف سے عمدا اعراض برتنے لگے۔ (آیت) ” انفسھم “۔ یعنی حق تعالیٰ نے ان کی عقل ایسی ماردی کہ یہ نہ اپنے نفع کو پہچانتے ہیں، اور نہ اس کے حاصل کرنے کی فکر کرتے ہیں۔
Top