Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 114
قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ
قَالَ : اس نے کہا نَعَمْ : ہاں وَاِنَّكُمْ : اور تم بیشک لَمِنَ : البتہ۔ سے الْمُقَرَّبِيْنَ : مقربین
(فرعون نے) کہا ہاں (ضرور) اور تم (ہمارے) مقربوں میں (داخل) ہوجاؤ گے،150 ۔
150 ۔ یعنی مال وجاہ ہر طرح کے انعام و اعزاز سے سرفراز کئے جاؤ گے۔
Top