Madarik-ut-Tanzil - Al-A'raaf : 114
قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ
قَالَ : اس نے کہا نَعَمْ : ہاں وَاِنَّكُمْ : اور تم بیشک لَمِنَ : البتہ۔ سے الْمُقَرَّبِيْنَ : مقربین
فرعون نے کہا ہاں ضرور اور اس کے علاوہ تم مقربوں میں داخل کئے جاؤ گے
آیت 114: قَالَ نَعَمْ (فرعون نے کہا ہاں) بیشک تمہیں ضرور بدلہ ملے گا۔ وَاِنَّکُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ (اور تم مقرب لوگوں میں داخل ہوجائو گے) میرے ہاں تم سب سے اول داخل ہونے والے اور سب سے آخر نکلنے والے ہو گے ان کی تعداد 80 ہزار یا 70 ہزار یا 34، 35 ہزار تھی۔
Top