Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 9
وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَظْلِمُوْنَ
وَمَنْ : اور جس خَفَّتْ : ہلکے ہوئے مَوَازِيْنُهٗ : اس کے وزن فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی لوگ الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے خَسِرُوْٓا : نقصان کیا اَنْفُسَهُمْ : اپنی جانیں بِمَا كَانُوْا : کیونکہ تھے بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتوں سے يَظْلِمُوْنَ : ناانصافی کرتے
اور جس کا وزن ہلکا ہوگا سو وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے (خود) اپنے کو نقصان میں کر رکھا ہے بہ سبب اس کے کہ ہماری نشانیوں کے ساتھ ناانصافی کرتے تھے،10 ۔
10 ۔ دین حق کو نہ قبول کرنا اور نظام خداوندی سے انکار وبغاوت کیے جانا آیات الہی کے حق میں ظلم وبے انصافی کرنا ہے۔ اصل زندگی اصل جان، اصل حسن، اصل وزن، صرف طاعتوں یا نیکیوں میں ہے جو یہاں سے کہیں بڑھ کر وہاں نمایاں ہوگا۔ اور ہر معصیت وبدی کی زندگی عارضی ونمائشی ہے۔ ان کا کھوکھلاپن بھی حشرہی میں جو کشف حقائق کا مقام ہے خوب نمایاں ہوگا۔ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ ان دونوں آیتوں کے ملانے سے وہاں نمایاں ہوگا۔ اور ہر معصیت وبدی کی زندگی عارضی ونمائشی ہے۔ ان کا کھوکھلا پن بھی حشر ہی میں جو کشف حقائق کا مقام ہے خوب نمایاں ہوگا۔ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ ان دونوں آیتوں کے ملانے سے دنیا میں لوگوں کے ساتھ معاملت کرنے کا ایک دستور العمل ہاتھ آجاتا ہے۔ جن لوگوں کی غالب حالت صلاح کی ہو، انہیں صالح ہی سمجھاجائے گا، اگرچہ ان میں خفیف جزء نقص کا بھی ہو۔ البتہ خود ایسے شخص پر واجب ہوگا کہ اپنے نفس کی اصلاح کرے۔
Top