Tafseer-e-Majidi - Al-Anfaal : 21
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ هُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ
وَلَا تَكُوْنُوْا : اور نہ ہوجاؤ كَالَّذِيْنَ : ان لوگوں کی طرح جو قَالُوْا : انہوں نے کہا سَمِعْنَا : ہم نے سنا وَهُمْ : حالانکہ وہ لَا يَسْمَعُوْنَ : وہ نہیں سنتے
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا حالانکہ وہ (کچھ بھی) سنتے (سناتے) نہیں،33 ۔
33 ۔ (مراد کفار ومنافقین ہیں) مسلمانوں کو ہدایت ہورہی ہے کہ ترک اطاعت میں تم کافروں اور منافقوں کی طرح نہ ہوجانا۔
Top