Tafseer-e-Majidi - Al-Anfaal : 22
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِیْنَ لَا یَعْقِلُوْنَ
اِنَّ : بیشک شَرَّ : بدترین الدَّوَآبِّ : جانور (جمع) عِنْدَ : نزدیک اللّٰهِ : اللہ الصُّمُّ : بہرے الْبُكْمُ : گونگے الَّذِيْنَ : جو کہ لَا يَعْقِلُوْنَ : سمجھتے نہیں
بدترین حیوانات اللہ کے نزدیک وہ بہرے، گونگے ہیں جو عقل سے (ذرا) کام نہیں لیتے،34 ۔
34 ۔ ( آیت سن کر عمل نہ کرنا بھی مشابہ ان لوگوں کے عمل کے ہے جو بہرے اور گونگے ہیں۔ (آیت) ” شرالدوآب “۔ کفارومنافقین کے ذکر کے بعد یہ لفظ ان کی تحقیر و اہانت کے لیے ہے۔ عنی بہ الاشرار الذین ھم فی الجھل بمنزلۃ الدواب (راغب)
Top